اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو وہ ریلیف دیا گیا جومانگا ہی نہیں ،ایسے فیصلے ملک کے حق میں نیک شگون نہیں ہوتے ‘ راناثنا اللہ

datetime 12  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ومسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جومانگا ہی نہیں تھا،ایسے فیصلے ملک کے حق میں نیک شگون نہیں ہوتے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کی طرف اس وقت جایا جاسکتا ہے جب پارلیمنٹ میں اتفاق رائے ہوگا، اس فیصلے سے وفاق اور تینوں صوبوں پر فرق نہیں پڑے گا، وفاق اور تینوں صوبوں میں نمبرز پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ریلیف اور فیصلے ملک پر بہت بھاری پڑے ہیں ، تفصیلی فیصلہ آئے گا تو اس کو پڑھ کر بات ہوگی، ایسے فیصلوں میں پنڈورا باکس کھلتا ہے تو وہ مناسب بات نہیں ہوتا کیا ہے آنے والا وقت بتائے گا۔راناثنااللہ نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم سپریم کورٹ فیصلے کا جائزہ لیرہی ہے، اس نکتے پر فیصلہ کریں گے اپیل میں جایاجائے یا نہیں تاہم حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…