شہداد کوٹ (این این آئی) سندھ کے ضلع قمبر میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ سندھ کے ضلع قمبر کے شہداد کوٹ تھانہ میروخان کی حدود میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کی جان لے لی۔
پولیس نے بتایا کہ شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے میں ملزم کا بھائی بھی شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے جلد قتل میں ملوث شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیں گے۔