اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیااورانہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے سے اتار لیا گیا۔سابق صوبائی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو ایک بار پھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا، وہ ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ ترکی مانچسٹر (برطانیہ) جا رہے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے شوکت یوسفزئی کو روکا اور بتایا کہ نہ صرف آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، پہلے آرڈر میں آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے بلکہ دوسرے آرڈر میں آپ کی گرفتاری کا بھی حکم موجود ہے، تاہم بعد ازاں انہیں آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کو ترکش ایئرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جا رہے تھے، ان کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کیلئے ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت بھی دے دی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے تاحال ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا۔ای سی ایل سے نام نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک کر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک بٹھانے کے بعد آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…