بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

عدالت کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کا حکم

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ٹک ٹاک سے توہین مذہب اور قابل اعتراض ویڈیوزہٹانے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ٹک ٹاک کو بند کیا جائے، ٹک ٹاک پرجو توہین مذہب کی پوسٹیں شیئرکی جاتی ہیں ہمیں اس پر اعتراض ہے، جو مثبت چیزیں شیئر ہوتی ہیں، اس کے خلاف نہیں ہیں۔

وکیل پی ٹی اے جہانزیب محسود نے سماعت کید وران بتایا کہ ہم نے کمنٹس آج جمع کرادیے، ٹک ٹاک پر جب بھی کوئی توہین مذہب پوسٹ شیئرکی جاتی ہے اس کو بلاک کردیا جاتا ہے۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی اہم ایشو ہے،جو مثبت چیزیں ہیں شیئر کریں لیکن قابل اعتراض چیزیں نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ جو چیزیں قابل اعتراض ہیں جو توہین مذیب کی پوسٹیں ہیں وہ نہیں ہونی چاہیے۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ دیگر ممالک میں تو اس کو فلٹر کیا جاتا ہے، یہاں پر ایسا کیو نہیں کیا جاتا؟۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر توہین مذہب اور قابل اعتراض ویڈیوز فوری طورپر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے 7 دن میں جواب طلب کرلیا جب کہ سماعت کو 24 جولائی تک ملتوی کردیا۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…