اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے، چینی باشندوں اور بجلی گھروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانیکے لیے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کور (ایف سی)کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا، آزاد کشمیرکے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔آزاد کشمیر حکومت نے امن اومان برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔