اسلام آباد (این این آئی)شمالی /مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تر بت میں درجہ حرارت 46، نوکنڈی ،دادو، دالبندین اور شہید بینظیر آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔