پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور 3 بہنوں کو قتل کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (این این آئی)خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور 3 بہنوں کو قتل کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقہ موضع اوکانوالا میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی والدہ اور تین بہنوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جا رہا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر کبیروالا کی بھاری نفری ڈی ایس پی کبیر والا سید اعجاز حسین بخاری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسمعیل الرحمن کھاڑک موقع پر پہنچے۔

ریسکیو 1122کی مدد سے لاشیں ٹی ایچ کیو کبیر والا منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، دوسری جانب ڈی پی او خانیوال نے فرار قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ڈی پی او خانیوال کے مطابق قاتل کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کر کرے ماں کو قتل کرنے کے بعد بہنوں کی بھی جانیں لے لیں اور فرار ہوگیا۔دریں اثنا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے کہاکہ بیٹے کے ہاتھوں والدہ اور بہنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی خبر پر انتہائی دکھ ہوا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…