پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے چند ایک اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، چترال ، دیر ، کوہستان،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، خیبر اور کرم میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گذشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش کاکول اور کوہاٹ میں میں 14 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ دیر میں 6، دروش میں 3 ، بالاکوٹ اور کالام میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ پشاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ گذشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 6 ، مالم جبہ میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔