جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

رشتہ دار نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی حاملہ ہوگئی، ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج

datetime 8  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد (این این آئی) رشتہ دار نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی حاملہ ہوگئی، ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود جڑیا چوک کی رہائشی لڑکی آسیہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے لڑکی حاملہ ہوگئی، زیادتی کا شکار لڑکی کی ماں مسمات بیگم نے اپنی بیٹی کے ہمراہ وومین کمپلین سیل پہنچ کر شکایت درج کرائی

جس پر صدر پولیس نے لڑکی کو میڈیکل کے لیے سول اسپتال منتقل کیا، صدر تھانہ کی پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ مسمات بیگم نے وومین کمپلین سیل میں شکایت کی ہے کہ ہماری جوائنٹ فیملی ہے 5 ماہ قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی تھی بیٹی پھوپھی کے گھر رہتی تھی جہاں ملزم غلام مرتضیٰ نے اسے شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کی جس کی وجہ سے میری بیٹی حاملہ ہوگئی ہے، صدر پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں لڑکی 4 ماہ کی حاملہ ہے، لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقع کا مقدمہ اس کی ماں مسمات بیگم کی مدعیت میں ملزم غلام مرتضیٰ کے خلاف درج کیا گیا ہے ملزم تاہم گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…