ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر اور شوہر کیخلاف مقدمہ درج

datetime 8  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کا مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) پشاور سمیرا صبا اور ان کے شوہر قدیر کے خلاف درج کرلیا گیا۔مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سمیرا صبا اور ان کے شوہر قدیر حملے میں ملوث ہیں، اے سی پشاور سمیرا صبا علی الیکشن میں ریٹرننگ افسر ( آر او) تھی۔مقدمے میں دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پشاور کے صوبائی حلقے پی کے 73 کے امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے زخمی کردیا تھا۔بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا اور علی زمان کی عیادت کی۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنما پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی زمان جیسے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…