بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور بیچنے پر دفعہ 144 نافذ

datetime 8  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں، گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی۔لاہور میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لئے مختص کی گئی 8مویشی منڈیوں کے علاوہ خرید و فرخت پر پابندی عائد کر دی گئی، قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی مویشی منڈیوں میں ہی فروخت ہوں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر 20جون تک پابندی عائد ہے، دفعہ 144کا نفاذ امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔لاہور میں شاہ پور کانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ، برکی روڈ پیراگون، سگیاں روڈ، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ، این ایف سی ملتان روڈ، رانڈ سندر روڈ اور نیو کنگ لین سوسائٹی میں مختص منڈیاں پابندی سے مستثنی قرار دی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…