بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی

datetime 7  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/پشاور(این این آئی)پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا اور عیدالاضحی 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر سربراہی ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر زونل کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ سپارکو، وزارتِ مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔بعدازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں مطلع ابر آلود اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف بھی رہا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں پشاور، اٹک، کوہاٹ، میانوالی، کرک، حویلیاں، شجاع آباد، ٹیکسلا، مری، نارووال، لاہور اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں چاند نظر آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری 8 جون 2024 بروز ہفتے کو ہو گی اور عیدالاضحی 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور چاند نظر آنے کا دورانیہ تقریبا 70 منٹ ہو گا۔

ماہرین کے مطابق رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے تک ہونا ضروری ہوتی ہے اور غروب آفتاب کے وقت شمس و قمر کے درمیان فرق 74 منٹ ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا اور وہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 15 جون کو ادا کیا جائے گا جبکہ عیدالاضحی 16جون کو ہو گی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…