جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

7 مرتبہ ناکام عشق ہوا، 28 خواتین شادی کی پیشکش کرچکی ہیں، چاہت فتح علی خان

datetime 4  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہیکہ انہیں 7 مرتبہ عشق ہوچکا ہے اور 28خواتین نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔ سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کا ایک پوڈکاسٹ کلپ وائرل ہورہا ہیجس میں انہیں محبت اور شادی کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔شادی، محبت اور پروپوزل کے سوال کے جواب میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹوئٹر پر لائیو شو کے دوران 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش آچکی ہیں جس پر میں ان خواتین کو بتاتا ہوں کہ میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں لیکن یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ خواتین مجھے شادی کی پیشکش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا عشق چلتا تو میں نے شادی کرلینی تھی میں نے 7 مرتبہ محبت کی لیکن میری محبت نہیں چلی، اس وقت میں اتنا مقبول سنگر نہیں تھا لہٰذا ان خواتین نے مجھے ٹھکرا دیا، جن 3 خواتین نے ماضی میں مجھے انکار کیا تھا اب مجھے ان کے فون بھی موصول ہوئے لیکن وہ جذبہ اب مجھ میں موجود نہیں ہیکیوں کہ وہ انوکھا جذبہ ہوتا ہے۔چاہت فتح علی نے مزید بتایا کہ مجھے 28 خواتین کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوچکی ہے، پیشکش کرنے والی خواتین اچھی خاصی پڑھی لکھی اور خوبصورت ہیں،جب میں لائیو آجاؤں تو وہ اپنے بیڈ سے نہیں ہٹتیں اور بیڈ پر بیٹھی رہتی ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…