کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 11کان کن جان بحق ہوگئے ،جان بحق کان کنوں کا تعلق کے پی کے کے علاقے سوات ہے جاں بحق کان کنوں کی میتیں کوئلہ کان سے نکال لی گئیں کان کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ کوئٹہ سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نجی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کا اخراج اس وقت ہوا جب دس کان کن اپنے مائن منیجر کے ہمراہ کان کنی کررہے تھے کوئلہ کان میں کان مونوآکسائیڈ گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے سے مائن منیجر جاوید حسین اور دس کان کن رحمان زیب ، ہدایت اللہ ،عمر محمد ، بخت افسر،عمر حسن،جہاں زر، شاکر اللہ ،اسلام زادہ ، فضل داد ، حسن اللہ جان بحق ہوگئے جاں بحق مزدوروں کا تعلق صوبہ خیبر پشتونخوا کے علاقے سوات سے ہے جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال لی گئیں جو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد نجی گاڑیوں میں سوات روانہ کی جارہی ہیں ۔
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ متعلقہ کائلہ کان کو سیل کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیامائنز انسپکٹر عاطف علی موقع پر پہنچ گئے ہیں بلوچستان میں رواں سال کوئلہ کان میں دوسرا بڑا حادثہ ہے اس سے قبل 19مارچ کو ہرنائی کی کوئلہ کان میں گیس کے دھماکے میں بارہ کان کن جان بحق ہوگئے تھے ۔