اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران ریاض کو حج روانگی کے لیے اسلام آباد ائر پورٹ پر روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کو حج پر جانے کے لیے اسلام آباد ائرپورٹ پر روک دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مارچ کو زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔