جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض مسترد کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض مسترد کر دیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل پی ٹی آئی کے چیف جسٹس سے ان کے پارٹی کیسز سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کرتا ہے۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں، چیف جسٹس کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

بیان میں کہاگیاکہ چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ گھناؤنی سازش ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چیف جسٹس کی کردار کشی کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل چیف جسٹس اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پارٹی کے کیسز سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں، اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے اس کا حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…