بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احمد فرہاد بازیابی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

datetime 3  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی اور اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔پیر کو جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، حکم نامے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ احمد فرہاد اب تک گھر نہیں پہنچے ہیں، وکیل کے مطابق احمد فرہاد تھانہ صدر مظفرآباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، احمد فرہاد کے اہل خانہ کی ان سے ملاقات کروائی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ وکیل نے بتایا کہ طبی وجوہات کی بنا پر احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق احمد فرہاد 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں، احمد فرہاد کے جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست میں احمد فرہاد کو اغوا کرنے والوں کی تشخیص اور ان کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی تھی، لا افسر کے مطابق احمد فرہاد کی بازیابی کے بعد یہ استدعا اب مؤثر نہیں رہی تاہم احمد فرہاد کے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونے تک عدالت لا افسر کے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کرتی، درخواست گزار وکیل کے مطابق احمد فرہاد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق وکیل نے بتایا کہ کچھ روز میں احمد فرہاد کے ضمانت پر رہا ہونے کے امکانات ہیں، ان تمام محرکات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7 جون 2024 تک ملتوی کی جاتی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…