لاڑکانہ (این این آئی)پوتوں نے جائیداد کی خاطر دادی کو گھر سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گاں میں پوتوں نے جائیداد کی خاطر دادی کو گھر سے نکال کر درگاہ کے باہر چھوڑ دیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پوتوں نے زیورات چھینے، فراڈ کے ذریعے جائیداد بھی ہڑپ لی۔
معمر خاتون کے مطابق کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو شکایتیں کیں لیکن دفتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔ایس ایس پی میر رحل خان کھوسو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی اور ایس ایچ او کو پوتوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔