اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نسوار غریبوں کا نشہ ہے، شریعت میں نسوار حرام نہیں، وزیرِ زراعت خیبرپختونخوا

datetime 31  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صوبائی وزیر برائے زراعت خیبرپختونخوا میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ نسوار غریبوں کا نشہ ہے، نسوار کا استعمال شرعی طور مباح (جس سے متعلق واجب، حرام، مستحب یا مکروہ میں سے کوئی حکم بیان نہ ہوا ہو) ہے۔میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل میں ترمیم پر بحث کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر بھی ٹیکس نافذ کر دیا ہے، جس کا استعمال نہ گناہ ہے اور نہ ہی ثواب ہے۔انہوں نے کہا کہ شریعت میں نسوار حرام نہیں بلکہ مباح ہے اور مباح چیز حرام ہوتی ہے اور نہ ہی حلال ہوتی ہے۔

1واضح رہے کہ کے پی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین ثوبیہ شاہد اور احمد کنڈی نے فنانس بل میں ترامیم جمع کروائی تھیں۔اپوزیشن اراکین نے مطالبہ کیا تھا کہ نسوار اور سیگریٹ لگڑری آئٹم ہیں، ان پر ٹیکس مزید بڑھایا جائے اور پرائیویٹ اسکولوں پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ن لیگی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد کا کہنا تھا کہ تعلیم پر ٹیکس نہ لگایا جائے، کیا یہ بانی کا ویژن نہیں ہے؟ تعلیم پر ٹیکس لگانے کی بجائے تمباکو برآمدات پر ٹیکس بڑھایا جائے جبکہ پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں پر ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…