پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

جال کے ذریعے مچھلی پکڑنے ،چھلکے والی مچھلی بازار میں فروخت کرنے پر پابندی عائد

datetime 31  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (این این آئی)محکمہ فشریز نے جال کے ذریعے مچھلی پکڑنے اور چھلکے والی مچھلی بازار میں فروخت کرنے پر تین ماہ کے لئے پابندی لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کے احکامات اور ڈائریکٹر فشریز (ایکوا کلچر ) ڈاکٹر محمد عابد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز قصور مہر معوذ اسلم نے نیلام شدہ سرکاری آب ہائے سے بذریعہ جال مچھلی پکڑنے اور بازار میں فروخت کرنے پر تین ماہ یکم جون تا 31اگست2024تک پابندی لگا دی ہے اور ضلعی سطح پر چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیںجو اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر معوذ اسلم کے مطابق یہ تین ماہ کا عرصہ مچھلی کی افزائش نسل کا موسم ہوتا ہے اور اس دوران جال کے ذریعے مچھلی پکڑنا اور منڈی میں بیچنا قانونی خلاف ورزی ہے تا ہم اس عرصہ کے دوران فش فارمرزبھی اپنے پرائیویٹ فارمز سے مچھلی پکڑنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سے اجازت لینے کے پابند ہونگے خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ فشریز قانونی کاروائی کریگا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…