لاہور( این این آئی)مالکان کو ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والی دو ملازمائوں کو گرفتار کرلیا گیا، یہ خواتین جس گھر میں کام کرتی تھی وہاں نازیبا ویڈیو بناکر مالکان کو بلیک میل کرتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں گھریلو ملازمہ بن کر مالکان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔خواتین کا یہ گروہ گھروں میں کام کرنے کے بہانے مالکان کی ویڈیوزبناتی تھی، لڑکیوں کی ویڈیوزبناکراہل خانہ کوبلیک میل کرتی تھیں۔
متاثرہ خاندان کی بچی کو بھی تشدد کرکے اس کی زبردستی نازیبا ویڈیوبنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی تو ان خواتین ملازمین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ملازمہ مہیا کرنے والی کمپنی اور خواتین ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔متاثرہ خاندان کی درخواست پرویمن ریس کورس پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتارکیا اور ملزمان کے موبائل فون سے درجنوں ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔خواتین میں عروج فاطمہ اورجمیلہ بی بی شامل ہیں، دونوں خواتین کو گھریلو ملازمہ فراہم کرنے والی کمپنی کے ذریعے رکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایجنسی کا مالک فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔