پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی: 100 روپے کیلئے سرکہ پینے کی شرط طالب علم کی جان لے گئی

datetime 30  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گلشن معمار میں سو روپے کی شرط لگا کر سرکہ کی بوتل پینے سے کلاس 2 کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے افغان کیمپ میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 11سالہ شاہ محمد ولد شیر خان کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق 11 سال کے متوفی بچے کے استاد حمیداللہ نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلی میں نمکو والے دکاندار نظام الدین نے شاہ محمد سے شرط لگائی تھی کہ اگر تم سرکہ پی جائو گے تو تمہیں سو روپے دونگا۔

بچے نے جذبات میں آکر سرکہ پی لیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمد نے سرکے کی بوتل پینے کے بعد ٹھیلے والے سے شرط کے 100 روپے لیے اور دکان پر گیا، کولڈ ڈرنک خرید کر پی لی، لڑکا گھر آیا تو اسے الٹیاں شروع ہوگئیں۔حمیداللہ نے بتایا کہ بچے نے بتایا کہ اس نے سرکے کی بوتل اور پھر کولڈ ڈرنک پی لی ہے، شاہ محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ انتقال کر گیا۔پرنسپل کے بیان کے بعد پولیس نے نظام الدین کو حراست میں لے لیا ہے، بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت سامنے آسکے گی، واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…