بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنرل ہسپتال میں خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

datetime 30  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) جنرل ہسپتال میں جمعرات کے روز خاتون کے ہاں 4 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کے مطابق 25 سالہ حنا پطرس کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں ایل جی ایچ گائنی وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر خالدہ اور ڈاکٹر عائشہ ملک نے طبی معائنہ کرنے کے بعد مریضہ کو بلا تاخیر زندگی بچانے والی ضروری ادویات دے کر علاج معالجہ شروع کیا اوربڑے آپریشن سے 4 بچے پیدا ہوئے جو اپنی ماں سمیت رو بصحت ہیں ۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے خواتین ڈاکٹرز نرسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا جنہوں نے پچیدہ آپریشن کو احسن طریقے اور کامیابی سے مکمل کیاـ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جبکہ بچوں کے والدین اور اہل خانہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں۔انہوں نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا جہاں انہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بلا معاوضہ میسر آئیں ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…