جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

کراچی میں 5 بھائیوں پر قاتلانہ حملہ، 2 جاں بحق، 2 شدید زخمی، 1 محفوظ رہا

datetime 30  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں جمعرات کی صبح سویرے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق،2شدیدزخمی جبکہ ایک محفوظ رہا، پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے 2 طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 بھائی واجد اورنگزیب اور شان اورنگزیب شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک دونوں بھائیوں کی موت واقع ہو چکی تھی۔ایس پی جمشید کوارٹرز علینہ راجپر نے بتایا ہے کار میں 5 بھائی سوار تھے، جن میں سے 2 جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں، دونوں زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ پانچواں بھائی حملے میں بال بال بچ گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 18 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ کار پر بھی ل

گ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کار پر فائرنگ مبینہ طور پر دشمنی کی بنا پر کی گئی، جاں بحق ہونے والے ایک معروف آئسکریم شاپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ایس پی جمشید ٹائون کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، کار سواروں کو ٹارگٹ کرکے نشانہ بنایا گیا، کار سوار بھائی عدالت پیشی پر جارہے تھے، ماضی میں بھی ایسا ہی قتل کا ایک واقعہ ہوا تھا،شبہ ہے یہ واقعہ اسی کی کڑی ہے۔ایس پی علینہ راجپرنے کہاکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے،عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں، اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کر رہے ہیں، کار سوارں کا کوئی تنازعہ چل رہا تھا،مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب کار پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے حملہ کیا، ملزمان چلتی گاڑی پر گولیاں برساتے رہے، سی سی ٹی وی میں نظر آنیوالے تمام حملہ آور کے چہرے واضح ہیں اور سب نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے۔

فوٹیج میں ایک ملزم انتہائی قریب سے فائرنگ کرتا رہا جس سے لگ رہا ہے کہ ملزمان ڈرائیونگ کرنے والے اور ساتھ بیٹھے بھائی کو نشانہ بنانا چاہ رہے ہیں، ملزمان فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگئے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے ایک قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…