بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں گرمی کا راج، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے طول و عرض میں سورج آگ برساتا رہا ، مختلف علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، دادو میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا، ہیٹ اسٹروک کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھنے لگا۔

اس کے علاوہ لاڑکانہ میں بھی صبح ہی درجہ حرارت 44 پر پہنچ گیا، گزشتہ روز گرمی سے حیدرآباد اور نوشہرو فیروز میں 3 افراد چل بسے تھے۔شہر کراچی میں 31 کا درجہ حرارت 37 تک محسوس کیا جانے لگا ، شہر قائد میں بارش کے امکانات بھی انتہائی کم رہ گئے ہیں، شہر بھر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے درالحکومت لاہور میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے، چولستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری، رحیم یارخان میں درجہ حرارت 49، فیصل آباد میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، مری ،گلیات ،گوجرانوالہ سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان ہے، تاہم جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی۔دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم جون تک ملک کے بالائی حصوں میں گردو غبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…