بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ریلوے میں ساڑھے 12ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ریلوے کے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں 12ارب 49کروڑ 89 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ریلوے کے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں خامیوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی آڈٹ کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں نجی فٹنس کمپنی شیپس کا لیز معاہدہ ختم ہونے کے باوجود دوبارہ نیلامی نہ ہونے سے ایک ارب 16کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی تین ارب 49کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2ہزار 617ایکڑ اراضی پر تجاوزات قائم ہیں، ملتان میں 1937، راولپنڈی 87.13اور کوئٹہ میں 593ایکڑ اراضی پر تجاوزات موجود ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ریلوے کی دو ارب 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر غیر قانونی پٹرول پمپس قائم ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کی 63ایکڑ اراضی تاحال واگزار نہیں کروائی گئی۔

گیلانی ریلوے اسٹیشن کی اراضی واگزار نہ کروانے سے کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ آپریشنل نہیں ہو سکا جبکہ گیلانی ریلوے اسٹیشن کی زیر قبضہ اراضی کی قیمت چار ارب 40کروڑ روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق گیلانی ریلوے اسٹیشن کی 63ایکڑ اراضی ریلوے ایمپلائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے غیر قانونی طور پر حاصل کر کے نجی پارٹیوں کو دی۔ اسی طرح سکھر میں 602ریلوے کوارٹر غیر قانونی قابضین سے واگزار نہیں کروائے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں سرکاری محکموں سے 22کروڑ 12لاکھ روپے کے واجبات تاحال وصول نہیں کیے گئے، سکھر اور روہڑی میں واپڈا کے ذمہ 7کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں، ملتان میں محکمہ خوراک کے ذمہ اراضی لیز کی مد میں 9کروڑ 63لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریلوے پراپرٹی کے نظم و نسق کے لیے تعینات عملہ مطلوبہ صلاحیتیں نہیں رکھتا، ریلوے پراپرٹی مینجمنٹ کے لیے بیشتر مقامات پر انجنیئرز تعینات نہیں کیے گئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…