اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حکومت کے 108افسران ، ملازمین گندم سمگلنگ میں ملوث نکلے

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی اور پنجاب حکومت کے 108افسران اور سرکاری اہلکار گندم اور دوسری اشیا خردنوش کی سمگلنگ میں ملوث نکلے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ان افسران میں ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، درجنوں فوڈ انسپکٹرز، کلرکس اور پٹواری شامل ہیں۔لسٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ یہ افسران اورملازمین پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، رپورٹ کی کاپی ہم انویسٹی گیٹس کی ٹیم نے حاصل کرلی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے ان ملازمین کیخلاف ایکشن کی سفارش کی ہے، مشتبہ سمگلنگ میں ملوث افسران اور ملازمین کی لسٹ وزیراعظم کے دفتر کو بھی بھیجی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین گندم، اٹا سمگلرز کو معاونت بھی فراہم کررہے تھے، پنجاب کے داخلہ ڈیپارٹمنٹ نے ان ملازمین کیخلاف ایکشن شروع کردیا ہے،پنجاب کے چیف سیکرٹری سے بھی یہ معلومات شئیر کی گئی ہیں تاکہ ملوث ملازمین کیخلاف ایکشن لیا جاسکے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…