پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک عاشق حسین خالق حقیقی سے جاملے۔محمد عاشق حسین کے انتقال پر قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں قائم ہے، اس فیکٹری کو خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پر نالہ)اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔محمد عاشق کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا ، ان کے والد ملک غلام قادر سنار تھے جو بہاولپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں کام کیا کرتے تھے۔محمد عاشق کو 1970 میں سعودی عرب کے شہر مدینہ بھیج دیا گیا، بعد ازاں وہ سعودی عرب میں سونے کے ممتاز تاجروں میں سے ایک بن گئے۔

محمد عاشق حسین کی فیکٹری خانہ کعبہ کے 200 کلو گرام خالص سونے سے تیار کیے جانے والے مرکزی دروازے تیار کرتی تھی، محمد عاشق حسین کی فیکٹری کو خانہ کعبہ کے دروازے کی تعمیر اور تنصیب کا کام بھی سونپا گیا تھا۔مزید برآں خانہ کعبہ پر لگے پرنالہ (میزاب رحمت)کی ڈیزائننگ اور تنصیب بھی عاشق حسین کی فیکٹری نے ہی کی تھی، اس پرنالے کے ذریعے بارش کا پانی کعبتہ اللہ کی چھت سے زمین تک پہنچتا ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…