جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا ہے کہ اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں،ہمارے سیکریٹریٹ پر رات کو نقب لگائی گئی، جو دن کے اجالے میں کام نہیں کرسکتے وہ رات کے اندھیرے میں کرتے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ ہمارے سیکریٹریٹ پر رات کو نقب لگائی گئی، جو دن کے اجالے میں کام نہیں کرسکتے وہ رات کے اندھیرے میں کرتے ہیں۔رئوف حسن نے کہا کہ اقوام متحدہ وفد کی موجودگی میں پارٹی سیکریٹریٹ پر چھاپا مارا گیا، عالمی وفد کی گاڑیوں کو چیک کیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، 2 سال سے ریاستی جبر و ظلم سے نکل کر آئے ہیں۔رئوف حسن نے کہا کہ انہوں نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور اس میں شدت بھی آتی رہی، فسطائی ریاست کے جو ہتھکنڈے تھے انہیں آزما کر دیکھ لیا، الیکشن میں پاکستان کی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ مظالم کے باوجود پی ٹی آئی اور بانی چیئرمین زیادہ مقبول ہوئے، تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ شب کے غیر قانونی ایکشن کی مذمت کرتے ہیں ، رات کے واقعے کی ذمہ داری انہیں افراد پر ہے جو حکومت کے ذمہ دار ہیں۔

اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے دفتر کو سیل کر دیا گیا، 9 مئی کے بعد سے پنجاب کا دفتر سیل کیا ہو ا ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کے دفتر کے مالک کو گرفتار کیا گیا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ عدلیہ پر چڑھائی کرنے والے کون ہوتے ہیں، پراکسی بن کر اس وقت عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں، ججز کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ نے عدلیہ کی تضحیک کی، ججز پر نازیبا جملے کہے، ہم ججز کے ساتھ کھڑے ہیں، توہین عدالت والوں پر آرٹیکل 204 لگے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف دنیا کو براہ راست دکھایا جائے، رف حسن پر حملہ فسطائیت کی انتہا ہے، ایسے حملوں سے پی ٹی آئی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، جب آپ سیاسی جماعتوں کے دفتر بند کرتے ہیں تو کالعدم جماعتوں کو موقع ملتا ہے۔علاوہ ازیں علی محمد خان نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا نظریہ ایک بلڈنگ میں ہے، کینسر سے لڑنے والی یاسمین راشد علاج کے لیے مشکل میں ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…