اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا،ڈی جی پاسپورٹس

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال نے کہا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں نام کے ساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، پاسپورٹس میں موڈیفکیشن کریں گے، سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا۔ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال نے کہا کہ صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے، صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے، گورنمنٹ ڈاکومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔انہوںنے کہاکہ پاسپورٹس کی تیاری میں مشینری کا ایشو تھا، اب ان پرنٹرز کا بھی آرڈر کر دیا ہے، 28 مارچ تک نارمل پاسپورٹس بنوانے والوں کو پاسپورٹس مل چکے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال کے مطابق پاسپورٹس کے اجرا کا بیک لاک جلد کلیئر کر دیں گے، روز کی بنیاد پر 75 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے میں 7 روز 24 گھنٹے کی شفٹس چلا رہے ہیں، ہمارے پاس یومیہ پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت 25 ہزار کی ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…