منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

مردان،طالبعلم نے10سیکنڈ میں ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتا لگانے والا سافٹ ویئر تیارکرلیا

datetime 20  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(این این آئی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں سائنس میلہ لگایا گیا جس میں طلبا وطالبات نے اپنے ایجاد کردہ نت نئے سائنسی آلات کے ڈیزائنز کی نمائش کی۔کمشنر مردان ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے سائنس میلہ کے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انجینئرنگ کے فائنل ائیر کے طلبا نے اپنا ایک پراجیکٹ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتہ چل سکے گا کیونکہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے تو اس پراجیکٹ کو پولیس تھانوں میں نصب کرنے سے گولی چلنے کے 10سیکنڈ میں اس مقام کا پتہ چلے گا جہاں پر گولی چلی ہو۔دیگر طلبا نے بھی کمشنر مردان ڈویژن کو اپنے ایجاد کردہ آلات کے بارے میں بتایا۔یونیورسٹی کے طلبا نے ایک ایسی ویل چیئر بھی تیار کی ہے جو پیروں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں سے بھی معذور افراد استعمال کرسکیں گے، یہ کرسی بلوٹوتھ اور سنسر کی مدد سے مریض کے ذہن کے تحت حرکت کریگی۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…