لاہور( این این آئی)ملک بھر میں گندم کی قیمت کم ہونے پر اوپن مارکیٹ میں آٹا سستا ہو گیا تاہم یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کر دیا گیاجس سے اس کی قیمت 1380روپے سے بڑھ کر 1500روپے ہو گئی ہے ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کے لئے 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 648روپے ہی رہے گی۔واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850روپے سے 950روپے ہے۔