منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی پر مزید 10قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

datetime 18  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ تحائف کی فروخت بارے ایک اور کیس کھول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کے ایک اور کیس میں انکوائری رپورٹ سامنے آئی ہے ،انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے جس میں سات گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے جبکہ قانونا ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کرانا لازم ہے، صرف تیس ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی ریٹین کئے بغیر ہی بیچ دیا گیا، پرائیویٹ تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تخمینہ ساز کا توشہ خانہ سے ای میل آنے سے پہلے ہی گھڑی کی قیمت تین کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے، گراف واچ کی قیمت دس کروڑ نو لاکھ بیس ہزار روپے لگائی گئی۔ بیس فیصد رقم دو کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے کو دیئے گئے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…