پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

datetime 18  مئی‬‮  2024 |

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ خطیر رقم سے وسائل کے ضیاع کا انکشاف ڈیموں کے حوالے سے خصوصی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیاہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 ڈیموں میں سے 26ڈیموں پر تعمیر کا کام 2018ء کی بجائے 2021ء میں مکمل ہوا چار سال کی تاخیر کے باعث ڈِیموں کی لاگت میں 26کروڑ 10لاکھ روپے کا اضا فہ ہوا تاخیر کے باعث پروجیکٹ امپلیمنٹ یونٹ اور سپرویژن اخراجات میں 13کروڑ 36لاکھ کا اضافہ ہوا ٹھیکیداروں سے سیکورٹی کی مد میں 12کروڑ روپے کی کٹوتی نہیں کی گئی انکم ٹیکس کی مد میں ٹھیکید ا روں سے 99لاکھ روپے کم کاٹے گئے نان شیڈولڈ ریٹس کی مد میں 11کروڑ 26لاکھ روپے کی اضافی ادا ئیگیا ں کی گئیں کمپیکشن ٹیسٹ کی مد میں 95کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطہ اخراجات کئے گئے اسی طرح لیباریٹری ٹیسٹ کرائے بغیر 15کروڑ روپے سے زائد کے بے ضابطہ اخراجات کیئے گئے مٹی نکالنے اور چٹانوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی مد میں 13کروڑ 18لاکھ روپے کے غیر مجاز اخراجا ت کئے گئے آڈٹ رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…