لاہور( این این آئی)گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب میں تعلیمی اداروں کا وقت تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں اسکول صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم کے مطابق تمام اسکولوں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی،اسکول میں لگے تمام پنکھے کام کررہے ہوں۔محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ اسکولوں میں واٹر کولرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، گرمی کے وقت کوئی طالبعلم کھلے مقام یا لان میں موجود نہ ہو۔نئے اوقات کار فوری لاگو ہوں گے۔