اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا،لاہورسے رکن قوم اسمبلی علی پرویز ملک کووفاقی کابینہ مین شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، لاہور سے منتخب ایم این اے علی پرویز ملک کووزیر مملکت خزانہ بنانے کافیصلہ کیا ہے۔علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی ہے، منتخب ایم این اے سے صدرآصف زرداری (آج)جمعہ کو حلف لیں گے۔یاد رہے گذشتہ ماہ شیزا فاطمہ خواجہ کو وزیرمملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کیا گیا تھا۔