منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مقدمات کا سامنا کر کے تھک گئے، بہتر ہے اب سزائیں دیں، شیخ رشید

datetime 15  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کر کر کے تھک گئے ہیں، بہتر ہے اب سزائیں دیں اور جان چھوڑیں۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے خلاف کوئی گواہی نہیں، میں نے اسلام آباد کی 3 عدالتوں میں پیش ہونا ہے، حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر سب کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، اس ملک میں انصاف کا مذاق بنایا جا رہا ہے، انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، اس ملک میں لوگوں کو عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں، میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسے کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے شیخ رشید کی مقدمات سے بریت کی درخواست دائر کی ہے، شیخ رشید پر مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…