کراچی(این این آئی) ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز حکام کے مطابق دبئی کے راستے جنوبی افریقہ جانیوالی فیملی سے ساڑھے 9 کلو سونا برآمدکرلیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق 17 کروڑ مالیت کاسونا مختلف زیورات اورسونے کے سکوں پرمشتمل ہے، حراست میں لئے گئے افراد میں جنوبی افریقن پاسپورٹس کی حامل 6 رکنی فیملی میں 5 خواتین، ایک مرد مسافر شامل ہے۔حکام نے بتایا کہ سونا پاکستانی نژادجنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا، بھاری مقدار میں سونے برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کسٹم کے مطابق کروڑوں روپے کا سونا لے کر سفر کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔