جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب بھر کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کا فیصلہ

datetime 1  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب بھر کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، صفائی کاکام محکمہ بلدیات کی بجائے پرائیویٹ کمپنیاں کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق شہروں کے طرز پر دیہاتوں میں بھی صفائی کی سہولتیں دینے کے مشن کے تحت ڈویژنل سطح پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو مزید با اختیار بنایا جائے گا، نو ڈویژن میں ویسٹ کمپنیاں 37اضلاع میں صفائی کا نظام کنٹریکٹ پر دیں گی۔ لاہور سمیت دیگر ڈویژن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے اضلاع میں تعینات ایڈمنسٹریٹرز سے صفائی کے لئے معاہدے کرنا شروع کردیئے، آئندہ پانچ سے چھ ماہ میں کمپنیاں کوڑاکرکٹ اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے پرکام شروع کردیں گی۔

سابق ادوار میں بیرون ممالک کمپنیاں البرک ازبک ڈالرز میں صفائی کاکام کرواتی تھیں ، اب صفائی اورکوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کام ملکی کمپنیاں کریں گی ۔ اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں یکساں صفائی کی سہولتیں فراہم ہوں گی ، ڈویژنل سطح پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے اضلاع کی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز سے معاہدے کرنا شروع کردیئے ہیں ، اضلاع کی سطح پر یکساں صفائی کی سہولتوں کے ساتھ کوڑا ٹیکس بھی لگائیں گے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہورڈویژن میں شامل دیگر اضلاع سے صفائی کے لئے معاہدے کرلئے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…