اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان دوریاں کم ہونے لگیں ، تحریک انصاف کی جانب سے جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر نے پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیئے گئے ، اسد قیصر نے رابطوں کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔