سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اوباش نوجوان کی 7سالہ بچے سے زیادتی اور دو افراد کو اغوا کر لیا گیا ،پولیس واقعات کے مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے چک 31 جنوبی میں اوباش نوجوان مدثر نے علاقہ کے سات سالہ بچے حسن کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ شہر کے علاقہ بلاک 16سے 20سالہ نوجوان نوریز اور نیو سٹلائٹ ٹائون سے 35سالہ محمد الیاس کو اغوا کر لیا گیا۔جس پر پولیس واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔