سرگودھا(این این آئی)شوہر نے مقتولہ بیوی کی نعش قبر سے نکال کر غائب کر دی جس کی قبر کشائی کا عدالت سے حکم متوقع ہے وقوعہ کی اطلاع پر پولیس مقتولہ کی نعش کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہپور کے کوٹ خدابخش نگہت بی بی تصور عباس سے شادی شدہ تھی جسے شوہر نے قتل کر دیا۔
جس کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج ہوا تو اس نے معاملہ کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے پوسٹمارٹم کے بغیر دفن کر دیا تو مقتولہ کے ورثائ نے شاہپور عدالت میں قبر کشائی کر کے نعش کے پوسٹمارٹم کی درخواست دائر کر دی جس میں قبر کشائی کا حکم متوقع تھا کہ شوہر نے بیوی کی نعش قبر سے نکال کر غائب کر دی۔جس کی اطلاع پر پولیس مقتولہ کی نعش کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔٭٭٭٭٭٭