کراچی (این این آئی)گندم کی کمی کا مبینہ گھپلا سامنے آنے پر کراچی پورٹ سے بحری جہاز فرار ہو گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق 1500 ٹن کم گندم نکلنے پر بحری جہاز آؤٹر اینکریج سے فرار ہو گیا،آنا الزبت جہاز کو 1500ٹن گندم کم نکلنے پر آؤٹر اینکریج پر رکنے کی ہدایت تھی۔ذرائع کے مطابق جہاز اور گندم مالکان کے درمیان تنازع حل ہونے سے قبل جہاز فرار ہو گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق مال پورا ہوتا ہے، انشورنش سے رقم نکالنے کے لیے یہ عمل کیا جا رہا ہے۔