لاہور( این این آئی)بورڈ میں مسلسل پانچ سالوں سے فیل ہونے کے سبب مایوسی سے دوچار نویں جماعت کے طالبعلم نے خود کشی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز طالبعلم نے لاہور بورڈ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنادیا۔لاہور بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ 2018 میں محمد اسامہ نویں جماعت کی انگلش اور حساب میں فیل ہوا تھا اور اس کے بعد سے 4بار مسلسل فیل ہوا۔اسامہ گزشتہ روز بورڈ آفس آیا اور خود کشی کی دھمکی دی۔