لاہور (این این آئی)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی کاوش سے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے نایاب کچھوے تحویل میں لے لیے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کچھوے کی درآمد کرنا غیر قانونی ہے۔ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔
وائلڈ لائف نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے درآمد کرنے کی اطلاع دی جس کے بعد 15 کاٹنز میں ڈبل پیکنگ میں چھپا کر لائے کچھوے پکڑے گئے۔حکام نے بتایا کہ کچھووں کو 100 کی پیکنگ بنا کر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔