ٹانک (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے سیشن جج جنوبی وزیرستان کو اغوا کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ سے اغوا کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلح فراد مغوی جج کے گن مین اور گاڑی کو چھوڑ گئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹانک بمعہ بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں