مریدکے( این این آئی)مریدکے نہر سے مقامی الیکٹریشن نوجوان کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا ،بیوی نے آشنا سے قتل کروایا ،تمام کردار گرفتار ،اعتراف جرم بھی کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق چار روز قبل مریدکے شہر حدوکی راجباہ گندگی کے ڈھیر سے مقامی الیکٹریشن نوجوان تیس سالہ طلحہ ساجد کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا ہے ۔
ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدائت پر ڈی ایس پی مریدکے حاجی ملک طاہر صدیق نے ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے حاجی ولی حسن پاشا کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے مقتول طلحہ ساجد کے گھر سے تفتیش کا آغاز کیا تو اصل حقائق سامنے آگئے کہ مقتول کی اہلیہ نے اپنے آشنا مبشر کے ذریعے اپنے مجازی خدا کو پلاننگ کرکے نہ صرف بے دردی سے قتل کرواکر بوری بند لاش پھینکی اور کئی لوگوں کو پھنسانے کا منصوبہ بھی بنایا ۔پولیس نے ملزمہ اس کے آشنا کی مدد سے دیگر پانچ کرداروں کو بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے قتل کا اعتراف جرم کرتے انکشاف کیا کہ طلحہ ساجد کے نازک حصوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کیوجہ سے موت واقع ہوئی پھر مختلف لوگوں کو اس قتل میں پھنسانے کے لئے مقتول کی موٹر سائیکل کربلہ مرزا فضل بیگ عقب تھانہ سٹی مریدکے پھینکی گئی اور لاش بوری میں بند کرکے راجباہ میں پھینکی گئی ۔