راولپنڈی(این این آئی)برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ۔جیل ذرائع کے مطابق برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد نے برطانوی قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔جیل ذرائع کے مطابق برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد میں عدیلہ اور عمران شامل تھے جنہوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور قیدیو ں سے بات چیت بھی کی۔ذرائع کے مطابق وفد نے قتل کے مقدمے میں قید خالد اور منشیات کے مقدمے میں قید حارث سے ملاقات کی،برطانوی قیدیوں سے وفد کی ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کروائی گئی۔یاد رہے کہ برطانوی قیدیوں نے سفارتخانے سے اڈیالہ جیل میں کونسل رسائی کی درخواست کی تھی۔