بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں قتل کی ایک سنسنی خیز واردات کا کیس سامنے آیا ہے، جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو اس لئے قتل کر دیا کیوں کہ اس نے اس کی گرل فرینڈ کے لیے منگوایا گیا برگر کھا لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق دونوں دوست تھے۔

پولیس حکام نے جج کے بیٹے کے قتل کیس کی تفتیش مکمل کر لی ہے، تحقیقات کی فائنل رپورٹ کے مطابق ڈیفنس فیز فائیو میں 8 فروری کو جج کے بیٹے علی کیریو کا قتل ہوا تھا، اور قتل کیس میں ایس ایس پی نذیر میر بحر کے بیٹے دانیال کو گرفتار کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دانیال نے 8 فروری کو اپنی گرل فرینڈ شازیہ کو گھر بلایا تھا، گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے، ملزم دانیال شازیہ کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور اس کیلئے و برگر آرڈر کئے۔

رپورٹ کے مطابق آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے ایک برگر آدھا کھا لیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہو گیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا، بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلی افسران کو جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں پولیس افسر کے بیٹے کو قصور وار قرار دیا گیا ہے، جب کہ ملزم دانیال نذیر میر بحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…