لکی مروت (این این آئی)لکی مروت میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں شادی کی تقریب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔
پولیس نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی تھی ، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔